مشہور رئیلیٹی شو بگ باس 19 میں اس بار کئی نئے چہرے شامل کیے گئے ہیں جن میں ایک نام نیہل چڈاسما کا بھی ہے۔ 29 سالہ نیہل اپنی خوبصورتی، خود اعتمادی اور فٹنس کے باعث پہلے ہی شوبز انڈسٹری میں کافی پہچان رکھتی ہیں اور اب وہ بگ باس کے گھر میں گلیمر کا نیا رنگ بھر رہی ہیں۔
نیہل نے اپنے سفر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور جلد ہی کئی حسن کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ سال 2018 میں فیمینا مس انڈیا گرینڈ انٹرنیشنل کا ٹائٹل جیت کر وہ خبروں میں آگئیں، جس کے بعد ان کے کیریئر کو نئی راہیں ملیں۔
ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ نیہل نے ویب سیریز اور چند فلمی پروجیکٹس میں بھی کام کیا ہے جہاں ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔ ان کے مداح صرف ان کے کام سے ہی نہیں بلکہ ان کے انداز، بولڈنیس اور سوشل میڈیا پر ان کے متحرک انداز سے بھی خاصے متاثر ہیں۔

نیہل چڈاسما انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز پر نہ صرف اپنی گلیمرس تصاویر شیئر کرتی ہیں بلکہ اپنی فٹنس روٹین سے متعلق ویڈیوز کے ذریعے نوجوانوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ترغیب بھی دیتی ہیں۔ ان کی ہر نئی پوسٹ پر مداحوں کی بھرپور توجہ اور محبت دیکھنے کو ملتی ہے۔

بگ باس کے ناظرین نے جب سے ان کا نام کنٹیسٹنٹس کی فہرست میں دیکھا تب ہی سے ان کی انٹری کا بے چینی سے انتظار تھا۔ اور اب جب وہ شو میں شامل ہو چکی ہیں تو مداح ان کے گلیمر، انداز اور دلکشی سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

نیہل کی شخصیت نہ صرف پُرکشش ہے بلکہ وہ ایک مضبوط مزاج اور پر اعتماد خاتون کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔ مداحوں کو امید ہے کہ وہ بگ باس کے گھر میں صرف خوبصورتی نہیں بلکہ اپنی سوچ اور فیصلوں سے بھی خود کو نمایاں کریں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








