پاکستان سے ایران جانے کیلئے راہداری سسٹم بند، عوام کو مشکلات کا سامنا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران
(فوٹو: سما)

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سے ایران جانے کیلئے راہداری سسٹم بند کردیا گیا، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گوادر کے بعد چاغی کی ضلعی انتظامیہ نے بھی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چاغی کی انتظامیہ نے یکم اپریل سے راہداری سسٹم بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ڈی سی چاغی کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ راہداری نظام تاحکمِ ثانی معطل کیا جارہا ہے۔ اب کسی بھی فرد کو ایران جانے کیلئے راہداری کا اجراء نہیں ہوگا۔

راہداری سسٹم کے تحت سرحدی علاقوں کے رہائشی افراد کو پاسپورٹ اور ویزا کے بغیر دونوں ممالک کے مابین سفر کی اجازت تھی، تاہم یہ سہولت دونوں ممالک کے بارڈر ایریاز کے رہائشی عوام کو حاصل تھی۔ اب ایران آمدورفت کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کے ذریعے سفر لازمی قرار دے دیا گیا۔

گزشتہ ماہ بھی گوادر کی ضلعی انتظامیہ نے ایران جانے کیلئے رائج راہداری سسٹم بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اے سی گوادر کے دفتر سے جاری اعلامیے کے تحت گوادر انتظامیہ نے بھی جاری راہداری سسٹم کو تاحکمِ ثانی معطل کرنے کا حکم دیا۔ آئندہ کسی بھی فرد کو راہداری جاری نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Related Posts