ٹرمپ کی دھمکیاں بے اثر، ایران، چین اور روس کا شمالی بحر ہند میں مشقوں کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

امریکی صدر ٹرمپ کی تہران پر حملے کی دھمکیاں بے اثر ہوگئیں، ایران، چین اور روس شمالی بحر ہند میں مشترکہ مشقیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تینوں ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کو میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ کا نام دیا گیا۔ مشقوں میں ایرانی بحریہ، پاسدارانِ انقلاب کے گارڈز، روس اور چین کی بحری افواج حصہ لیں گی۔ ایرانی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نے تصدیق کردی۔

رواں ماہ ہونے والی عسکری مشقوں کا مقصد کسی بھی ممکنہ حملے یا خطرے سے نمٹنے کی پیشگی تیاری کرتے ہوئے تینوں ممالک کے مابین عسکری تعاون کو مستحکم کرنا ہے۔ مشقوں کا باضابطہ آغاز 2019 میں ایرانی بحریہ نے کیا تھا جن کا اس سے قبل 7مرتبہ انعقاد ہوچکا ہے۔

دوسری جانب امریکا کی حملے کی دھمکیاں اپنی جگہ برقرار ہیں جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کیلئے مذاکرات کا راستہ تاحال کھلا رکھا ہے جس پر ایران کی جانب سے مثبت ردِ عمل بھی سامنے آیا، اس کے باوجود امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں بحری بیڑہ تعینات کرکے حملے کے امکانات کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

Related Posts