کسی پر حملے کا ارادہ نہیں، اپنے دفاع کا حق استعمال کررہے ہیں۔ایرانی صدر

تازہ ترین

تازہ ترین

ایرانی صدر
(فوٹو: بی بی سی)

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی ریاست کے خلاف جارحانہ اقدام کا ارادہ نہیں رکھتا، بلکہ وہ صرف اپنے دفاع کے آئینی اور قانونی حق کو بروئے کار لا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ  ایران کی پالیسی خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ دینے پر مبنی ہے اور تہران کسی صورت کشیدگی یا جنگ کو بڑھانے کا خواہاں نہیں ہے۔ ان کے مطابق ایران نہ تو کسی تنازعے کی ابتدا کرتا ہے اور نہ ہی اس کا حصہ بننا چاہتا ہے، بلکہ اپنی حفاظت کو قانونی حق سمجھتا ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرے یا ایران کے پرامن جوہری پروگرام پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کرے۔ ان کے مطابق ایران اپنے پرامن جوہری حقوق کے استعمال کا مکمل حق رکھتا ہے اور کسی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

مسعود پزیشکیان نے یہ بھی کہا کہ مخالف فریق اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، جبکہ اس دوران شہری انفراسٹرکچر، تعلیمی اداروں اور طبی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی تہذیب و ثقافت کو نقصان پہنچانے اور ملک کو پیچھے دھکیلنے جیسے بیانات دشمن کے اصل عزائم کو بے نقاب کرتے ہیں۔

Related Posts