ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

تازہ ترین

تازہ ترین

مختلف شہروں میں زلزلے
ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

تہران: ایران کے جنوبی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی ابھی تک کوئی اطلاعات نہیں۔

تہران یونیورسٹی کے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے یہ جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 08.29 پر محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 10کلو میٹر تھی۔

رپورٹ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 08.39 پر صوبہ ہرمزگان کے ضلع فرغان میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Related Posts