ان کا کہنا تھا کہ تمام 51 شہروں کو ضروری تنصیبات اور آلات فراہم کر دیے ہیں، دفاعی نظام کی بدولت ہر قسم کے حیاتیاتی، ریڈیائی اور کیمیائی خطرات کی نشاندہی ہوسکتی ہے۔
سابق ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے گزشتہ سال ایک بیان میں کہا تھا کہ دشمن ایران کے خلاف ہر قسم کا حربہ استعمال کر سکتا ہے اس لیے ایران کو ممکنہ کیمیائی حملوں کے خلاف بھی تیاری رکھنی چاہیے۔