ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت حاصل کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت حاصل کرلی
ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت حاصل کرلی

اسلامی جمہوریہ ایران شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے مستقل رکنیت کو ایران کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں شنگھائی تعاون تنظیم کا ورچوئل اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایران اور روس کے علاوہ دیگر رکن ممالک کے سربراہان نے بھی شرکت کی، اجلاس کا مقصد ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل کرکے اثر و رسوخ کو بڑھانا اور بیلاروس کی رکنیت کی راہ ہموار کرنا ہے۔

ایرانی صدر نے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تنظیم میں ایران کی موجودگی اجتماعی سلامتی اور پائیدار ترقی کے حصول کے ساتھ ساتھ ممالک کے درمیان اتحاد کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

شنگھائی تعاون تنظیم میں مکمل رکن کے طور پر شامل ہونے کے لیے ایران کی درخواست کی دو سال قبل بلاک کے رکن ممالک نے تصدیق کی تھی۔ اور رکنیت کی بولی کو قبول کرنے کے تکنیکی عمل کو ایک سال قبل سمرقند، ازبکستان میں 22ویں SCO سربراہی اجلاس میں منظور کیا گیا تھا۔

روسی اور چینی صدر بھی شنگھائی تعاون تنظیم کا ورچوئل اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ایران اور روس کے علاوہ دیگر رکن ممالک کے سربراہ شریک ہیں، اجلاس کا مقصد ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل کرکے اثر و رسوخ کو بڑھانا اور بیلاروس کی رکنیت کی راہ ہموار کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:پاک فوج کا 24 ویں یوم شہادت پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت

وزیراعظم شہبازشریف بھی اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے، دفترخارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے عزم سے اعادہ کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Posts