امریکی نشریاتی ادارے نے ایرانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور پیر کے روز ایک بار پھر اسلام آباد میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی سی این این کا کہنا ہے کہ امریکا تاحال ایران مذاکرات کے شیڈول کی تصدیق نہیں کرسکا جبکہ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے کہا کہ بدھ تک معاہدہ نہ ہوا تو ممکن ہے کہ جنگ بندی میں توسیع نہ کروں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمیں دوبارہ بمباری شروع کرنی پڑے گی، تاہم امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور پیر کے روز شروع ہوگا۔
حال ہی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں امریکی و ایرانی وفود نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔
دوسری جانب ایران نے پابندی ہٹا دی، جس کے بعد آبنائے ہرمز پر آمدورفت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا، آبنائے ہرمز رپ کنٹینرز اور آئل ٹینکرز کی لائن لگ گئی۔ ٹینکرز کا طویل کانوائے اس وقت آبنائے ہرمز سے گزر رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








