ایران، امریکا مذاکرات بے نتیجہ؛ صدر ٹرمپ کی خوفناک دھمکی! متنازع منصوبہ عیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ سی این این)

بین الاقوامی سیاسی حلقوں میں نئی بحث شروع ہوگئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی پاکستان سے روانگی کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک متنازعہ مضمون کا لنک شیئر کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات کے باضابطہ طور پر ناکام ہونے پر ابھی تک کوئی براہِ راست بیان جاری نہیں کیا تاہم ان کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کو اہم اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک مضمون شیئر کیا ہے جس کا عنوان تھا کہ اگر ایران نہیں جھکتا تو صدر کے پاس موجود ٹرمپ کارڈ: بحری ناکہ بندی۔ اس اقدام کو مبصرین سیاسی پیغام کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

یہ مضمون امریکی صحافی جان سولومن نے تحریر کیا ہے اور اسے ایک قدامت پسند ویب سائٹ جسٹ دی نیوز پر شائع کیا گیا تھا۔

مضمون میں مختلف ماہرین کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے آبنائے ہرمز میں براہِ راست مداخلت کے بجائے بحری ناکہ بندی جیسے آپشن پر غور کیا جا سکتا ہے۔

Related Posts