امریکا خارگ جزیرے سمیت دیگر علاقوں میں زمینی کاروائی کیلئے تیار، ٹرمپ کیخلاف مظاہرے

تازہ ترین

تازہ ترین

خارگ
(فوٹو: آن لائن)

ایران جنگ شدت اختیار کر گئی، امریکا نے ایران کے ساحلی علاقوں بشمول خارگ جزیرے پر زمینی کارروائی کی تیاری کرلی جبکہ ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں، جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایران کے خارگ جزیرے سمیت دیگر ساحلی علاقوں پر زمینی کارروائی کی تیاری مکمل کرلی۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران میں محدود زمینی کارروائی میں خصوصی دستے اور روایتی فوجی حصہ لیں گے۔

ادھر ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) ایران میں ہفتوں پر محیط زمینی جنگ کیلئے تیار ہے تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ امریکی صدر زمینی فوج کی تعیناتی کی منظوری دیں گے یا نہیں۔

دوسری جانب ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف امریکا میں صدر ٹرمپ کے خلاف بڑے پیمانے پر نوکنگز مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 70لاکھ افراد شریک ہوئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جنگ روکی جائے۔

عالمی شہرت یافتہ امریکی شہر نیویارک میں مشہورومعروف ہالی ووڈ فنکار رابرٹ ڈی نیرو نے امریکی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کانگریس اور عملے کی ملی بھگت کے بغیر اپنے غلط کام نہیں کرسکتے۔ کرپٹ رہنماؤں کو خود کو مالدار بنانے سے روکا جائے۔

آج بھی 50امریکی ریاستوں میں 3200احتجاجی مظاہروں کی توقع کی جارہی ہے۔ مظاہروں کی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ یہ امریکی تاریخ کے سب سے بڑے مظاہرے ہوں گے جن میں سب سے زیادہ تعداد میں مظاہرین کی شرکت اور جنگ بندی کے پرزور مطالبات شامل ہوں گے۔

Related Posts