سابق امریکی کرنل لارنس ویلکرسون نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حملوں سے اسرائیل تباہی کے دھانے پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر شدید حملے ہو رہے ہیں اور اس کی شکست سے متعلق معلومات کی اشاعت پر پابندی ہے۔
ویلکرسون نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اسرائیل مکمل طور پر تباہی کے قریب ہے اور ان کا خیال ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو اپنا زیادہ تر وقت جہاز میں گزارتے ہیں، بحیرہ روم کے اردگرد پرواز کرتے ہیں اور ہر ممکن حد تک لڑائی سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں، کیونکہ وہ سب سے بڑا ہدف ہیں۔
طاقت ختم ہوگئی یا کوئی اور وجہ؟ ایران پر بدترین حملوں کے باوجود یمن کے حوثی کیوں خاموش ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیانات اسرائیل کی موجودہ عسکری اور سیاسی کمزوریوں کو اجاگر کرتے ہیں اور عالمی سطح پر خطے کی صورتحال میں ممکنہ خطرات کی نشاندہی کرتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








