کویت پر ایرانی ڈرون حملہ، 2 بجلی گھروں اور سرکاری عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

تازہ ترین

تازہ ترین

کویت
(فوٹو: سما)

ایران نے ڈرون حملہ کرکے کویت کے 2 بجلی گھروں اور سرکاری عمارت کو نشانہ بنادیا، شوانخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ لگ گئی، آتشزدگی کے نتیجے میں ملک کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی میڈیا نے وزارتِ مالیات کے دفتر میں نقصان کی ویڈیو بھی جاری کردی۔ ایران نے کویت کی گیس فیلڈ پر بھی حملہ کیا۔ اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ٹرمپ کو جنگ کا دائرہ بڑھانے سے خبردار کیا تھا۔

اسرائیلی و امریکی حملوں کے بعد جوابی کارروائیوں میں ایران نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سمیت اسرائیل کے کئی شہروں پر ڈرونز اور میزائل داغے، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ ایران میں گرنے والے جہاز کا پائلٹ تاحال منظرِ عام پر نہیں آسکا۔

اس سے قبل ایرانی عسکری کنٹرول سینٹر نے امریکا و اسرائیل کے حملے جاری رہنے کی صورت میں دونوں ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا  کہ اگر حملے جاری رہے اور ان میں مزید شدت آئی تو پورے خطے کو ان کیلئے دوزخ بنا دیں گے۔

ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری واشگاف الفاظ میں خبر دار کیا کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کی مزید جارحیت کا جواب پورے خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیں گے۔

Related Posts