لاہور: خاتون کو راستے میں اتار کر تھپڑ مارنے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

گرفتار
(فوٹو: ڈان)

لاہور پولیس نے خاتون مسافر کو منزل پر پہنچانے کی بجائے راستے میں اتار کرتھپڑ مارنے اور ہراساں کرنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے سرور روڈ پر پیش آیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف فوری کارروائی کی اور جدید ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزم نے سفر کے دوران خاتون کو نہ صرف گاڑی کے اندر ہراساں کیا بلکہ راستے میں اتار کر اس کے منہ پر تھپڑ بھی مارا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ کو ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے خصوصی ٹاسک دے دیا۔ ایس پی کینٹ کی سربراہی میں خسوصی ٹیم نے ایس ایچ او سرور روڈ رانا محمد عرفان کی سربراہی میں 1 گھنٹے کے اندر اندر گاڑی ٹریس کرلی۔

پولیس پارٹی نے ملزم رضوان کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts