خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں 150روپے فی کلو تک اضافےکا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

تیل اور گھی
(فوٹو: آن لائن)

ملک کے مختلف شہروں میں خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں 150روپے فی کلو تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں قرار دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 100سے 150روپےفی کلو تک اضافےکا امکان ہے۔

بناسپتی مینوفیکچررز کا ماننا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تیل اور گھی بھی متأثر ہورہے ہیں۔ ایڈوائز پی وی ایم اے کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونےسے ملوں کی لاگت بڑھ گئی۔

ایڈوائزر پی وی ایم اے کے مطابق، گھی ملوں کی ٹرانسپورٹیشن اور پروڈکشن لاگت میں ناقابل برداشت اضافہ ہوا۔انہوں نے حکام کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت فی الفور پینل بنائے تاکہ قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار ہوسکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے خوراک کی قیمتوں کو بھی متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں پشاور میں صرف ایک دن میں مرغی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹس کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت میں فی کلو 35 روپے اضافہ ہوا، جو ایک دن پہلے 455 روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 490روپے فی کلو جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 780روپے فی کلو تک جا پہنچی۔

Related Posts