ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ مسقط کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

عباس عراقچی، فائل فوٹو
عباس عراقچی، فائل فوٹو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ مسقط کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نور خان ایئر بیس پر پہنچے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا ۔ ایرانی وزیر خارجہ کچھ دیر اسلام آباد میں قیام کے بعد واپس روانہ ہو جائیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ مسقط کے لیے پاکستانی طیارے کا استعمال کیا تھا۔

قبل ازیں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق السید سے ملاقات کی جس میں آبنائے ہرمز سے محفوظ آمد و رفت اورعلاقائی سکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی عدم تحفظ اور تقسیم کو ہو ادے رہی ہے۔

ملاقات میں عباس عراقچی نے علاقائی ممالک کو امریکی مداخلت سے آزاد مشترکہ سکیورٹی نظام تشکیل دینے پر زور دیا۔

Related Posts