فواد چودھری کی عمران خان کے متعلق اہم ٹوئٹ سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

فواد چودھری اور عمران خان، فائل فوٹو
فواد چودھری اور عمران خان، فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی رہنما عمران خان کے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے تحریک انصاف کو الیکشن لڑنے دیں، ظلم اور استبداد کے ماحول میں کیا الیکشن اور کیا جمہوریت، چار سال کے بعد بھی نون لیگ اور پیپلزپارٹی والےٖ فیڈر نہیں چھوڑ رہے۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا  کہ شیر کو پنجرے میں بند کر کے مداری خود کو ٹارزن سمجھ رہے ہیں، عوام کو ووٹ کا حق دیں آپ کو لگ پتہ جائے گا۔

Related Posts