ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے عوام کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کا پیغام دینے کے لیے خود میدان میں قدم رکھ دیا۔ انہوں نے اپنے اصفہان کے دورے پر راہِ صحت کے نام سے منعقدہ سائیکل ریس میں شرکت کی۔
صدر پزیشکیان نے اپنی شرکت کے ذریعے یہ واضح کیا کہ جسمانی سرگرمیاں اور ورزش صرف باتوں کی حد تک نہیں ہونی چاہئیں بلکہ خود اس پر عمل کرنا چاہیے۔
ان کی اس شرکت کو عوامی سطح پر خوب سراہا جا رہا ہے اور اسے ایک مثبت علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ ملک کا سربراہ خود بھی صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دے رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








