اسلام آباد ہائی کورٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر آوارہ کتوں کو مارنے کی خبریں درست ثابت ہوئیں تو ذمہ دار حکام کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی۔
عدالت نے آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف دائر ایک درخواست کی سماعت کے دوران کہی۔ عدالت نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد (MCI) سے اس معاملے پر تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔
سماعت کے دوران ایک عینی شاہد خاتون نے عدالت کو بتایا کہ 9 اکتوبر کو انہوں نے سی ڈی اے آفس کے قریب ایک گاڑی میں سینکڑوں مردہ کتے دیکھے۔
عدالت نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر واقعی حکام نے جانوروں کو ہلاک کیا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
عدالت نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ 9 اکتوبر کے واقعے کی مکمل رپورٹ جلد از جلد عدالت میں جمع کروائی جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








