ویرات کوہلی نے 80 کروڑ کا بنگلہ بڑے بھائی کے نام کر دیا! وجہ کیا بنی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے گروگرام (گڑگاؤں) میں واقع اپنے قیمتی بنگلے کا جنرل پاور آف اٹارنی (GPA) اپنے بڑے بھائی وِکاس کوہلی کو دے دیا ہے۔ یہ عالیشان بنگلہ ڈی ایل ایف سٹی فیز-1 میں واقع ہے جس کی مالیت تقریباً 80 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے کیونکہ ویرات کوہلی اس وقت اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور دو بچوں کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔ بیرونِ ملک رہائش کی وجہ سے بھارت میں موجود جائیداد سے متعلق معاملات نمٹانا ان کے لیے مشکل ہو سکتا تھا۔

اسی وجہ سے انہوں نے پاور آف اٹارنی کے ذریعے اپنے بھائی کو یہ قانونی اختیار دے دیا ہے کہ وہ اس بنگلے کی دیکھ بھال، انتظام یا حتیٰ کہ فروخت و کرائے جیسے فیصلے خود کر سکیں۔

اس اقدام سے ویرات کوہلی کی غیر موجودگی میں جائیداد سے متعلق تمام معمول کی کارروائیاں بغیر کسی قانونی پیچیدگی کے جاری رہیں گی۔

تاحال اس بارے میں ویرات کوہلی یا ان کے خاندان کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا مگر ویڈیو میں قانونی کارروائی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

Related Posts