بھارتی پنجاب میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک پنجابی سکھ شخص نے ایک غریب بہاری مزدور کی قیمتی اشیاء توڑ دیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ مزدور روزگار کی تلاش میں بہار سے پنجاب آیا تھا لیکن اسے مقامی تعصب اور نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح اس شخص پر صرف اس لیے غصہ نکالا جا رہا ہے کہ وہ کسی دوسرے صوبے سے آ کر یہاں محنت مزدوری کرنا چاہتا ہے۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بھی غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر بھارتیوں کو کیا ہو گیا ہے؟ کیا اب ایک ہندوستانی کا دوسرے ہندوستانی سے نفرت کرنا عام بات بن گئی ہے؟
یہ واقعہ نہ صرف انسانی ہمدردی کے پہلو سے افسوسناک ہے بلکہ یہ ایک بڑی سماجی بیماری کی علامت بھی ہے جہاں لسانی، علاقائی اور ثقافتی بنیادوں پر نفرت بڑھتی جا رہی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ جب ایک غریب محنت کش کو صرف اس کے صوبے کی بنیاد پر نشانہ بنایا جائے تو یہ صرف ایک شخص پر حملہ نہیں بلکہ بھارت کے اتحاد، بھائی چارے اور جمہوری اقدار پر بھی حملہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








