ایران نے تباہ کن حملے کی تیاری کرلی، اسرائیل میں کھلبلی، ہر طرف خوف کے سائے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو یروشلم پوسٹ

امریکہ کی جانب سے اسرائیل پر ایران کے بڑے حملے کی تیاری کی اطلاع ملنے کے بعد اسرائیلیوں پر جنگ کا خوف طاری ہوگیا ہے اور یہودی اشیاء خوردونوش جمع کرنے میں لگ گئے ہیں۔ جس کے بعد نیتن یاہو اپنے گھبرائے ہوئے عوام کو آسرے دینے کی کوشش میں لگ گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کے عوام کو چوکنا رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اسرائیل کے عوام! ہم ایران کے ساتھ جنگ کی حالت میں ہیں، میں آپ سے دو چیزوں پر عمل کرنے کو کہتا ہوں، ایک تو فوج کے احکامات پر سختی سے عمل کریں، دوسرا لڑائی جھگڑا نہ کریں اور اتحاد سے رہیں‘۔

امریکہ کے انٹیلی جنس ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران اسرائیل کے ملٹری بیسز پر حملہ کرے گا، ایران تل ابیب کے قریب اسرائیلی انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنائے گا۔

انٹیلیجنس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیں ہائی الرٹ پر ہیں کیونکہ 24 گھنٹے میں ایرانی حملہ ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ منگل کو حزب اللہ نے تل ابیب کے قریب ائیربیس پر فادی 4 میزائل فائر کیا ہے، فادی 4 میزائل اپنے ہدف پر درست نشانہ لگا کر بڑی تباہی لاتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے بھی خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی عوام ایران کے میزائل حملوں کیلئے تیار رہیں، ایران بڑے پیمانے پر میزائل حملے کرسکتا ہے، جیسے ہی سائرن بجتے ہیں محفوظ مقامات پر چلے جائیں، محفوظ مقامات سے باہر اس وقت تک نہ آئیں جب تک کہا نہ جائے۔

Related Posts