ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا اور کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں، جس کے بعد امریکی قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔
اسرائیلی فوج نے بتایاکہ ایران نے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ اس حوالے سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کا کہہ دیا ہے۔
ایرانی میزائلوں کا ہدف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب ہے۔ قبل ازیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی حکومت اور امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایران آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئل ہیگارے کا کہنا ہے کہ امریکا نے ممکنہ ایرانی حملے سے متعلق اسرائیل کو آگاہ کیا ہے، اسرائیل اپنے حلیف ممالک کے ہمراہ انتہائی چوکس ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








