آئرش خاتون نے سب سے لمبی تھرو پھینکنے ورلڈ ریکارڈ بناڈالا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آئرش میڈیا)

آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر میگن کیمبل نے خواتین کی فٹبال میں سب سے لمبی تھرو پھینکنے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

میگن کیمبل نے 37.55 میٹر (123 فٹ 2 انچ) کی دوری سے تھرو پھینکی، جو کہ پچھلے ریکارڈ 35 میٹر سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ کامیابی 2025 کے مئی میں لندن سٹی لایونیسز کے تربیتی میدان میں حاصل ہوئی۔

میگن کیمبل کو ان کی طویل تھرو کے لیے جانا جاتا ہے، اور انہیں اسٹوک سٹی کے سابق کھلاڑی روری ڈیلاپ سے تشبیہ دی جاتی ہے، جو اپنی طویل تھرو کے لیے مشہور تھے۔

فٹبالر میگن کیمبل کا کہنا ہے کہ ان کی یہ صلاحیت قدرتی طور پر بچپن سے ہی موجود تھی اور انہوں نے اس پر کبھی خاص تربیت نہیں لی۔

اورلڈ ریکارڈ بنانے کے بعد کیمبل نے اپنے حریفوں کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ان کا ریکارڈ توڑیں ۔

Related Posts