امریکا اور ایران کے ممکنہ جوہری معاہدے کے اطلاعات پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں تیزی سے کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جوہری معاہدے کے عندیےکے بعدعالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 2 فیصد سے زائدکمی ہوئی ہے۔
برطانوی خام تیل برینٹ آئل64 ڈالر اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 62 ڈالرکی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ گیس 3 ڈالرز 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔
اس فیصلے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع کمی کا عوام کو ریلیف کم مل سکےگا۔ حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائےگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








