امریکا قدرتی انتقام کا نشانہ؟ طوفانی بگولوں سے 6 ہلاک، متعدد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ یاہو)

امریکی ریاستیں نارتھ ڈکوٹا اور نیویارک ہفتے کے روز خوفناک طوفانی بگولوں کی لپیٹ میں آ گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، طوفان نے نارتھ ڈکوٹا کے دیہی علاقوں میں شدید تباہی پھیلائی، جہاں 70 سے 80 سال کی عمر کے تین بزرگ افراد ہوا کے بگولوں کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئے۔

اسی روز نیویارک میں بھی طوفان نے قیامت برپا کی، جہاں دو جڑواں بہنوں سمیت مزید تین افراد کی ہلاکت رپورٹ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق، بگولوں کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، گاڑیاں اُلٹ گئیں اور متعدد گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں۔ علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

ریاستی حکام نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جبکہ ریسکیو اور امدادی ادارے متاثرہ مقامات پر کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Related Posts