ہم جنسی پرستی کے قابل اعتراض مناظر، کیا پاکستان میں فلم ’باربی‘ کی نمائش کی جارہی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بچوں کی پسندیدہ گڑیا ’باربی‘ پر بنائی گئی فلم آج دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے، لیکن متحدہ عرب امارات اور مصر میں ہم جنسی پرستی کے قابل اعتراض مناظر پیش کرنے پر فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تاہم، پاکستان کے کئی سینماؤں میں فلم کی نمائش جارہی ہے، 145 ملین بجٹ کی یہ فلم کراچی کے متعدد سینماؤں میں لگی ہوئی ہے، آئیے اُن سینماؤں کی فہرست پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

نیوپلیکس سنیما (عسکری 4 اور ڈی ایچ اے)

ایٹریئم سنیما

سینی پیکس سنیما

دی ایرینا (بحریہ ٹاؤن)

سنی گولڈ پلیکس(بحریہ ٹاؤن)

باربی رواں سال کی سب سے زیادہ زیرِ بحث آنے والی فلم بن گئی ہے جس میں ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ مارگٹ روبی ’باربی‘ کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ کین کا کردار رائن گوسلنگ ادا کررہے ہیں، دیگر اداکاروں میں امیرکا فریرا، دعا لیپا بھی شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کار گریٹا گروگ ہیں۔

ورائٹی کے مطابق مارگٹ روبی نے فلم میں کام کرنے کیلئے 12.5 ملین ڈالر کا معاوضہ لیا، اتنا ہی معاوضہ رائن گوسلنگ کو بھی دیا گیا ہے۔ اداکارہ فلم کیلئے 12.5 ملین ڈالر کا معاوضہ لینے کے بعد سال 2022 کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

خیال رہے کہ ڈائریکٹر گریٹا گروگ کی اس فلم کے لیے باربی لینڈ اس گڑیا کے مشہور ڈریم ہاؤس کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا تھا جس میں ہر جگہ گلابی رنگ کا استعمال ہوا۔

جون میں ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس فلم کے اتنا پنک پینٹ استعمال کیا گیا کہ دنیا بھر میں اس کی قلت ہوگئی۔

Related Posts