پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے اپنے مداحوں سے سابقہ اہلیہ کو سوشل میڈیا پر تنگ نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
فیروز خان نے اپنے ٹوٹر اکاؤنٹ پر کچھ دیر قبل ایک پیغام شیئر کیا ہے۔ انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ سے متعلق کیے گئے اس ٹوئٹ میں مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اپنے مداحوں سے درخواست کروں گا کہ علیزہ کو اکیلا چھوڑ دیں، جو کچھ بھی ہوا وہ ہمارے درمیان ہوا تھا اور اب ہمارے درمیان کچھ باقی نہیں ہے۔
– I would request my fans; to leave Aliza alone 🙂 whatever happened was between us and there’s nothing between us now. it would be great if my people make it easier for her support her and bring her back to ease.
Thank you ! ♥️ no more hate people. #LETSALLBECOMEALPHA
— Feroze Khan (@ferozekhaan) July 20, 2023
اداکار نے مزید لکھا ہے کہ یہ بہت اچھا ہو گا اگر میرے لوگ اس کی حمایت کریں، اس کے لیے عام زندگی میں واپسی کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔
دوسری جانب اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر 7.9 ملین فالوورز رکھنے والے اداکار کا سے اس پوسٹ پر ایک مداح نے سوال پوچھا ہے کہ ’فیروز آپ آج کل کی نوجوان لڑکیوں کو کیا صلاح دینا چاہیں گے؟ ان کے تحفظات ان کے خوابوں سے متعلق، آپ کا کیا کہنا چاہیں گے؟
جس پر فیروز خان نے جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ میں کہنا چاہتا ہوں، عوررت کی خاص عزت ہر احترام بہت ضروری ہے، بہت ضروری۔
واضح رہے کہ اداکار فیروز خان اور سیدہ علیزا سلطان میں طلاق ہوچکی ہے۔ اس جوڑی کے درمیان بچوں کی حوالگی سے متعلق عدالت میں جنگ جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








