چیٹ جی پی ٹی کو اے آئی کے میدان میں خود پر بڑا ناز تھا، مگر اب اس میدان میں اس کی اجارہ داری تنہا نہیں رہی، گوگل جیمنائی آخرکار چیٹ جی پی ٹی کو ٹکر دینے کے قابل ہوگیا اور ایسا نانو بنانا امیج ایڈیٹر اور اس کے وائرل فگرین اے آئی ٹرینڈ کی بدولت ممکن ہوا۔
گوگل نے اگست 2025 کے آخر میں نانو بنانا کو متعارف کرایا تھا۔ کمپنی نے اس اے آئی امیج ایڈیٹر کو جیمنائی ایپ یا ویب سائٹ کے اندر دیا ہے۔ گوگل کے مطابق اس سے آپ اپنی تصاویر کو نئے حیرت انگیز انداز سے تبدیل کرسکتے ہیں۔
‘پرفیکٹ امیج’ کے لیے بس جیمنائی میں امیج آپشن پر کلک کرکے اسے بتائیں کہ آپ اس میں کیا تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
گوگل کے مطابق آپ اس امیج ایڈیٹر سے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں، گھر کی دیواروں پر مختلف رنگوں کے پینٹ کیسے نظر آئیں گے، خود کو 60 کی دہائی کے فیشن میں بدل سکتے ہیں یا دیکھ سکتے ہیں کہ آئندہ چند سال بعد چہرے پر کتنی جھریاں ہوسکتی ہیں۔
ایکس (ٹوئٹر) پر جیمنائی اور گوگل لیبز کے نائب صدر جوش ووڈ وارڈ نے بتایا کہ نانو بنانا امیج ایڈیٹر کو متعارف کرائے جانے کے بعد 2 ہفتوں میں جیمنائی ایپ کے صارفین میں 2 کروڑ 30 صارفین کا اضافہ ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس عرصے میں جیمنائی کو 50 کروڑ سے زائد تصاویر کو بدلنے کے لیے استعمال کیا گیا۔
اسی طرح مختلف ممالک میں ایپ اسٹورز میں جیمنائی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بھی بن گئی۔
امریکا، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی اور بھارت میں ایپل کے ایپ اسٹور میں جیمنائی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے جبکہ چیٹ جی پی ٹی دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔
جیمنائی پر نانو بنانا ایڈیٹر کے بہت زیادہ استعمال پر کمپنی نے اس پر عارضی پابندی عائد کی۔
مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟
ویسے تو نانو بنانا میں متعدد ایڈٹ پروموٹس کو مقبولیت حاصل ہوئی ہے مگر اسے وائرل بنانے میں تھری ڈی فگرین نے اہم ترین کردار ادا کیا۔
مگر زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ امیج ایڈیٹر بہت سادہ ہے اور اسے آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ بہت تیز ہے اور بہت جلد تصاویر کو آپ کی پروموٹ کے مطابق تبدیل کر دیتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








