غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ کے دوران غزہ کی ناکہ بندی کے حوالے سے مصر اور اسرائیل کے درمیان الزامات کا تبادلہ ہوا ہے۔
اسرائیل نےسات اکتوبر سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کررکھی ہے جبکہ حالیہ ایام میں اسرائیلی عہدیداروں نےایسے متنازع بیانات دیے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مصری حکام غزہ میں امداد داخل ہونے والے ٹرکوں کو روک رہے ہیں۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUyNjMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTI2MyAtINin2LPYsdin2KbbjNmEINmG25Ig2LrYstuBINqp25IgOTAg2YHbjNi12K8g2KjYp9i02YbYr9mI2rog2qnZiCDar9q+2LHZiNq6INiz25Ig2KjbkiDYr9iu2YQg2qnYsdiv24zYpyIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODUyNjQsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjQvMDEvZ2F6YS0zLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYp9iz2LHYp9im24zZhCDZhtuSINi62LLbgSDaqduSIDkwINmB24zYtdivINio2KfYtNmG2K/ZiNq6INqp2Ygg2q/avtix2YjauiDYs9uSINio25Ig2K/YrtmEINqp2LHYr9uM2KciLCJzdW1tYXJ5Ijoi2LrYstuBINqp24wg2b7ZuduMINmF24zauiDYqNuSINqv2r7YsSDbgdmI2YbbkiDZiNin2YTbkiDZhNmI2q/ZiNq6INqp25Ig2LPYp9mG2K3Yp9iqINmF2YjYqiDYs9uSINqp2YUg2YbbgduM2rog24HbjNq6INin2YjYsSDYqtmC2LHbjNio2KfZiyDYqtuM2YYg2YXYp9uBINiz25Ig2KzYp9ix24wg2YjYrdi024zYp9mG24Eg2KfYs9ix2KfYptuM2YTbjCDYrdmF2YTZiNq6INmF24zauiDYutiy24Eg2qnbkiDYqNin2LTZhtiv2YjauiDaqduMINmF2LTaqdmE2KfYqiDZhduM2rog2YTYp9mF2KrZhtin24HbjCDYp9i22KfZgduBINuB2Ygg2LHbgdinINuB25LblCDYsdmB2K0g2YXbjNq6INix24zYqiDaqduSINm524zZhNmI2rog2qnbkiDYudmE2KfZgtuS2Iwg2qnavtuM2KrZiNq62Iwg2YXYsdqp2LLbjCDYp9mI2LEg2KfYt9ix2KfZgSDaqduMINqv2YTbjNmI2rrYjCDYs9qR2qnZiNq6INin2YjYsSDYqtmF2KfZhSDYudmI2KfZhduMINqG2YjYsdin24HZiNq6INin2YjYsSDYrtin2YTbjCDYrNqv24HZiNq6INm+2LEg2KjbkiDar9q+2LEg2YTZiNqv2YjauiDaqduSINiu24zZhdmI2rog2qnbjCDYqNiz2KrbjNin2rog2K/aqdq+2KfYptuMINiv24zYqtuMINuB24zautiMINis2YYg2YXbjNq6INi62LLbgSDaqduSINiq2YXYp9mFINit2LXZiNq6INiz25Ig2b7ZuduMINqp25Ig2KzZhtmI2Kgg2YXbjNq6INmI2KfZgti5INi024HYsSDaqduMINi32LHZgSDYotmG25Ig2YjYp9mE25Ig2qnZhdiz2b7Ysdiz24wg2YXbjNq6INiy2YbYr9qv24wg2qnbkiDYr9mGINqv2LLYp9ix2YbbkiDZvtixINmF2KzYqNmI2LEg24HbjNq625Qg2YjYs9i324wg2LrYstuBINin2YjYsSDYrtin2YYg24zZiNmG2LMuLi4iLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InVzZV9kZWZhdWx0X2Zyb21fc2V0dGluZ3MifQ==”]
غزہ کی پٹی کے کئی مہینوں تک جاری رہنے والے محاصرے کا الزام اپنے ملک سے ہٹانے کی کوشش میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ایک مشیر نے ایک ویڈیو نشر کی ہے جس میں غزہ اور مصر کے درمیان سرحد کو دکھایا گیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم “X” پر اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں حنانیا نفتالی نے مصر پر غزہ کی ناکہ بندی کا الزام لگانے کی کوشش کی۔ انہوں نے لکھا کہ دُنیا اسرائیل پر غزہ کی ناکہ بندی کرنے کا الزام لگاتی ہے، مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان سرحد مصر کو بھی دیکھا جائے۔
The world blames Israel for a blockade on Gaza.
Meanwhile: This is what the Egypt-Gaza border looks like.
Both Egypt and Israel built walls to protect themselves from Hamas terrorists in Gaza. pic.twitter.com/1JvnbWZyMf
— Hananya Naftali (@HananyaNaftali) January 14, 2024
انہوں نے کہا کہ مصر اور اسرائیل دونوں نے حماس سے بچنے کے لیے دیواریں تعمیر کر رکھی ہیں۔
رفح کراسنگ
یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے پہلے دن سے ہی مصر تل ابیب پر زور دے رہا ہے کہ وہ امداد کو پٹی میں داخل کرنے کی اجازت دے۔
اس نے غزہ میں امدادی بسوں کے داخلے کے لیے رفح کراسنگ کو کھولنے پر بھی اصرار کیا، لیکن اسرائیلی اقدامات نے ہر بار ان کے داخلے میں رکاوٹیں ڈالیں اور تاخیر کی۔
صلاح الدین اسٹریٹ کا محاذ
یہ ویڈیو ایک ایسے وقت پوسٹ کی گئی ہے جب اسرائیلی حکام نے صلاح الدین اسٹریٹ کے محاذجنگ پر اسرائیلی کنٹرول کی ضرورت کے بارے میں اپنے دعوے کی تجدید کی ہے۔ اسرائیل اسے”فلاڈیلفیا ایکسس” کا نام دیتا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے مصر سے مشورہ کرے گا۔
نیتن یاہو نے کل کہا تھا کہ ان کے ملک نے ابھی تک غزہ اور مصر کی سرحد پر واقع اس راہداری پر اپنے فوجی کنٹرول کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








