پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج ایک تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے میں فروخت ہورہا ہے جوکہ ملکی تاریخ کے بلند ترین ریٹس ہیں تاہم یہ نرخ آج سہہ پہر 3 بجے تک کار امد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گی۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز 17 اکتوبر بروز جمعہ سونے کی قدر میں 14 ہزار 100 روپے اضافے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 12 ہزار 89 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 22 قیراط سونا 11 ہزار 82 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 87 روپے کا ہوگیا ہے۔
مقامی مارکیٹس میں 24 قیراط چاندی فی تولہ 5 ہزار 504 روپے اور 10 گرام چاندی 4 ہزار 718 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 141 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 358 ڈالر پر جا پہنچا ہے جو عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور اقتصادی غیر یقینی حالات کی علامت ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے اور شرحِ سود سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کا انتخاب کیا ہے۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو پاکستان میں سونا جلد ہی 5 لاکھ روپے فی تولہ کی نفسیاتی حد بھی عبور کر سکتا ہے جس کے اثرات زیورات کی صنعت اور عام صارفین دونوں پر مرتب ہوں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








