پاکستان کی سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچنے کی امیدیں ختم ہوگئیں، گروپ مرحلے کے اختتام پر قومی جونیئر ہاکی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر رہی۔
اب پاکستان ہفتہ کو ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا۔
گروپ مرحلے کے دوران پاکستانی ٹیم نے ملا جلا کھیل پیش کیا، آسٹریلیا اور بھارت کے ساتھ میچ برابر رہا، ملائشیا کو شکست دی، لیکن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کیا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، جو مجموعی طور پر مضبوط کھیل کے بعد گروپ میں سب سے آگے رہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








