پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں 11 فروری 2026 بروز بدھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے کی سطح پر موجود ہے جوکہ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گی جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گی۔
صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے جبکہ 24 قیراط کا 10 گرام سونا 4 لاکھ 51 ہزار 184 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا دس گرام سونا 413,600 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
مقامی مارکیٹس میں ایک تولہ چاندی 8,615 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 7,385 روپے خریدی اور بیچی جا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








