کیا جاوید آفریدی فٹ بال کلب چیلسی خریدنے والے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کیا جاوید آفریدی فٹ بال کلب چیلسی خریدنے والے ہیں؟
کیا جاوید آفریدی فٹ بال کلب چیلسی خریدنے والے ہیں؟

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفرید ی نے فٹبال کلب چیلسی خریدنے کا ارادہ کر لیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی برنس مین جاوید آفریدی نےکلب خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اس سرمایہ کاری کے لیے اہم اقدامات بھی کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے جاوید آفریدی کی ٹیم نے 2 مارچ کو برطانیہ میں کھیلوں اور قانونی ایجنسی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ تاہم اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

کلب کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کل تک اپنی پیشکشں جمع کراسکیں گے۔ کلب کے مالک ابرامووچ کم از کم 2.5 بلین ڈالر کی پیشکش کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تین کھلاڑیوں کے نہ ہونے کے باوجود پاکستان ٹیم کو کمزور نہیں کہوں گا۔ آسٹریلوی کپتان

کلب خریدنے کے لیے سوئس ارب پتی ہینسجورگ وِس مضبوط امیدوار ثابت ہو سکتے ہیں۔ جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ابرامووچ کی جانب سے انہیں چیلسی خریدنے کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ انگلش فٹبال کلب چیلسی کے روسی مالک رومن ابرامووچ نے روس یوکرین تنازع کے بعد فیفا کی جانب سے عائد پابندیوں کے تناظر میں ٹیم فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts