ورزش کرنے کیلئے صبح کا وقت بہترین ہے یا شام کا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

وزرش انسانی جسم کو بہتر طریقے سے کام کرنے اور صحت مندرکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، اس کو پابندی سے کرنے سے انسان چاق و چوبند اور تندرست وتوانا رہتا ہے۔

لیکن اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ وزرش کے لیے کون سا وقت بہترین ہے۔ صبح کو ورزش کرنا زیادہ مفید ہے یا شام کو؟

سائنسدانوں کے مطابق اس بات کا انحصار کسی شخص کی ذاتی ترجیحات پر ہے۔ انہوں نے دونوں وقت کی ورزش کے مختلف فوائد بتائیں ہیں:

صبح کے وقت ورزش کے فوائد

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صبح کی ورزش تسلسل پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اگر آپ صبح ورزش کرتے ہیں تو پورا دن آپ زیادہ متحرک رہیں گے، لیکن شام کو آپ تھک جائیں گے۔

Morning Exercises to do at Home | Online Morning Workout Classes

جو شخص صبح کے وقت ورزش کرتا ہے وہ رات کو بھرپور نیند لیتا ہے۔صبح کی ورزش شام کی ورزش سے اس لحاظ سے بھی بہتر ہوتی ہے کہ صبح کے وقت جسم کی چربی زیادہ ختم ہوتی ہے، ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ صبح جسم چربی کو ورزش کے دوران ایندھن کی طرح استعمال کرتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب آپ صبح سویرے ورزش کرتے ہیں تو آپ کا موڈ پورے دن بہت خوشگوار رہتا ہے اور آپ زیادہ تندہی اور توجہ سے کام کرتے ہیں۔

دوسری جانب سائنسدانوں نے صبح کی ورزش کے کچھ منفی پہلو بھی بتائے ہیں۔ صبح کی ورزش میں آپ کو بھوک محسوس ہوتی ہے۔ جسم کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے اور وارم اپ ہونے میں وقت لگتا ہے۔ سب سے اہم یہ کہ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ صبح ان کا انرجی لیول کم ہے۔

شام کے وقت ورزش

بعض ماہرین کا یہ خیال ہے کہ شام کو ورزش کرنا زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس سے پٹھوں کی مضبوطی، لچک اور زیادہ طاقت پیدا ہوتی ہے۔ جسم زیادہ ٹیسٹوسٹیرونز پیدا کرتا ہے جس سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔

What should I eat if I exercise in the evening? | BBC Good Food

شام کو ورزش کرنے سے پورے دن کی تھکن ختم ہوجاتی ہے اور رات کو بہترنیند آتی ہے۔

سائنسدانوں کے خیال میں ورزش کا بہترین وقت وہ ہے جو آپ کو بہتر لگتا ہے، صبح یاشام سے کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ تسلسل کی ضرورت ہوتی ہے۔ صبح ورزش کریں یا شام کو، لیکن ایک بات طے ہے کہ ورزش ہمیں صحت مند بناتی ہے۔

Related Posts