آئی سی سی ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف 15 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 92 رنز بنالیے۔
ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ویرات کوہلی 46 اور شبمن گل 39 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے واحد وکٹ دلشان مدھوشانکا نے حاصل کی۔
قبل ازیں سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
ورلڈکپ 2023: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز کے بڑے فرق کے ساتھ شکست دیدی
سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے دھننجایا ڈی سلوا کی جگہ دشن ہیمنتھا پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔
اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
بھارت کے اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر،جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج شامل ہیں۔
سری لنکا کے اسکواڈ میں کپتان کوشل مینڈس، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دشن ہیمنتھا، اینجلو میتھیوز، مہیش تھیکشنا، کسن راجیتھا، دشمنتھا چمیرا اور دلشان مدھوشانکا شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








