نعیمہ بٹ منفی سوچ کی حامل شخصیت؟ ادکارہ کی دھواں دھار ویڈیو پر کڑی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ اس ویڈیو میں انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ ملنے کے حوالے سے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا۔نعیمہ بٹ جو فی الوقت کسی نئے ڈرامے میں نظر نہیں آ رہیں تاہم سوشل میڈیا پر اپنی منفرد ویڈیوز کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں نعیمہ بٹ نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ جو لوگ کہتے ہیں کہ تمہیں ڈراموں میں کام نہیں ملتا اس لیے ایسی ویڈیوز بناتی ہو، ان سے پوچھتی ہوں کہ جس میڈیا میں اداکاراؤں کی لاشیں ملتی ہیں، وہاں کون کام کرنا چاہے گا؟ انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ آؤ میرے پالتو کتے سے ملو، کم از کم وہ تو وفادار ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین میں ملے جلے ردعمل کو جنم دیا۔ کچھ صارفین نے نعیمہ کے طنزیہ انداز اور پوری انڈسٹری پر تنقید کو غیر مناسب قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھاکہ اسی انڈسٹری نے تمہیں شہرت دی اور اب اسی پر طنز؟ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ اگر کوئی مسئلہ ہے تو نام لیں، پوری انڈسٹری کو کیوں بدنام کرنا ہے؟

دوسری جانب کئی صارفین نے نعیمہ کے اس جرأت مندانہ انداز کی تعریف کی اور ان کے خیالات کو حقیقت سے قریب قرار دیا تاہم کچھ نے انہیں حسد اور منفی سوچ کا حامل شخصیت بھی کہا۔ نعیمہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے اور ان کے مداح یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ وہ آئندہ کیا نیا رنگ لے کر آتی ہیں۔

Related Posts