سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک شبیر اپنی بھابھی نور ظفر کے ہمراہ پیرس کی سڑکوں پر موجود ہیں، ویڈیو میں دونوں کو عجیب و غریب حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ نور ظفر پیرس کے اپنے سفر کے دوران انتہائی خوشگوار موڈ میں ہیں۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایفل ٹاور کے سامنے فلک شبیر اپنی بھابھی کے ہمراہ موجود ہیں اور انہیں مزاحیہ طور پر کچھ سکے پیش کرتے ہیں۔
طنزیہ انداز میں فلک شبیر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ”کیا زمانہ آگیا ہے یار پیرس میں، کوئی جگہ چھوڑی نہیں ہے، مانگنے والے ہر جگہ ہیں“جس پر نور ظفر مسکرانے لگتی ہیں۔ واضح رہے کہ فلک شبیر اور نور ظفر نے یہ ویڈیو اپنے چاہنے والوں کے لئے تفریحاً بنائی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








