پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کررہا ہے؟ آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی منسوخ کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کی کٹ کی رونمائی منسوخ کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد ہونا تھی لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر اسے ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت یا ممکنہ بائیکاٹ کا فیصلہ بھی منسوخی کی وجہ ہو سکتا ہے۔امکان ہے کہ قومی ٹیم کے شامل ہونے یا نہ ہونے کا حتمی فیصلہ پیر تک واضح ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعے یا پیر کو کیا جائے گا۔ 26 جنوری کو انہوں نے وزیرِ اعظم اور پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کر کے اس معاملے میں رہنمائی بھی حاصل کی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے اور شیڈول کے مطابق پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گا۔

Related Posts