شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا گانا بے شرم رنگ ریلیز ہوتے ہی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
فلم کے گانے کو بھارت میں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، حال ہی میں پاکستان کے مایہ ناز گلوکار سجاد علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گانے کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی۔
اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنا ایک پُرانا گانا ’اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں‘ گنگنایا اور لکھا کہ میں نئی فلم کا میوزک سن رہا تھا تو مجھے اپنا 26 سال پرانا گایا ہوا گانا یاد آگیا، وہ آپ کو بھی سناتا ہوں۔
یہ گانا سجاد علی کی 1996 میں ریلیز کی گئی البم موڈی کا حصہ تھا، البم میں 10 گانے شامل تھے جن کا شمار 90 کی دہائی کے مشہور گانوں میں ہوتا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین سجاد علی کی اس ویڈیو کلپ پر مختلف تبصرے کررہے ہیں، آئیے اُن کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:



گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








