بھارتی کرکٹر سمرتی مندھانا کے ہونے والے شوہر پر فلرٹ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ موسیقار پالاش مچھل کی میری ڈی کوسٹا سے فلرٹ پر مبنی چیٹ وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سمرتی مندھانا اور موسیقار پالاش مچھل کی شادی اچانک ملتوی ہوگئی جس کا سبب کرکٹر سمرتی مندھانا کے والد کو دل کا دورہ پڑنا بتایا گیا ہے، جبکہ شادی کے ملتوی ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میری ڈی کوسٹا کا نام اس وقت سامنے آیا جب ان کے اور پالاش کے مابین فلرٹ پر مبنی چیٹ کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگے۔ یہ تصاویر مبینہ طور پر خود میری ڈی کوسٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر پوسٹ کی تھیں جس کے بعد یہ دعوے زور پکڑ گئے کہ میری ڈی کوسٹا نے جوڑے کی شادی میں رکاوٹ پید اکردی ہے۔
تاہم میری ڈی کوسٹا نے خود انسٹاگرام پر آ کر اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ میرا پالاش مچھل کے ساتھ تعلق 29اپریل سے 30مئی کے ایک ماہ کے دوران رہا لیکن میری ان سے کوئی ذاتی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ تعلق رومانوی تھا۔ میں نے چیٹس جولائی میں وائرل کیں لیکن اس وقت لوگ پالاش کو پہچانتے نہیں تھے، اس لیے معاملہ نظر انداز کردیا گیا۔
اپنی شناخت کے متعلق میری ڈی کوسٹا نے کہا کہ چیٹس کا تبادلہ 1ماہ کے دوران ہوا، لوگوں کو میرے بارے میں غلط فہمیاں ہیں، نتائج کا از خود فیصلہ مت کریں۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ سمرتی مندھانا کے والد کی طبیعت اس وقت خراب ہے جنہیں ہسپتال داخل کرادیا گیا، بعد ازاں سمرتی مندھانا نے انسٹاگرام پروفائل سے شادی سے متعلق پوسٹس حذف کردیں، کئی لوگوں کو محسوس ہوا کہ شاید پالاش مچھل سے ان کے تعلقات میں بھی دراڑ پیدا ہوگئی ہے۔
تاہم پالاش مچھل جو دباؤ اور تھکن کے سبب ہسپتال میں داخل ہوئے تھے، ان کی کزن نیتی ناک نے لوگوں سے اپیل کی کہ “وہ نازک حالت میں ہیں، اس وقت دعاؤں کی ضرورت ہے، قیاس آرائیوں کی نہیں”، جبکہ دونوں جانب سے شادی کی نئی تاریخ کا اعلان فیل الحال نہیں کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








