ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان
(فوٹو: خیبر نیوز)

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 22دہشت گرد ہلاک کردئیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع کی روشنی میں کارروائی کی۔ فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن سے متأثرہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خلاف کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز ڈیرہ اسماعیل خان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ آپریشن عزم استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بنوں میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مشترکہ آپریشن کر کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اس سے 5روز قبل بنوں ریجن میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے رپورٹ جاری کردی۔

شعبہ تعلقاتِ عامہ  کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، بھارتی حمایت یافتہ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

Related Posts