آج کچھ بڑا ہونے والا ہے؟ کئی سال خاموش رہنے کے بعد واسع جلیل اچانک متحرک

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سابق ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل نے کئی برس بعد ایک بار پھر سیاسی میدان میں واپسی کے آثار دکھانا شروع کر دئیے ہیں۔ 2018 میں عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے واسع جلیل کی حالیہ سرگرمیوں نے سیاسی حلقوں میں نئی چہ مگوئیاں پیدا کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واسع جلیل آج امریکی شہر ہیوسٹن میں ایک اہم پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں جہاں وہ اپنے آئندہ سیاسی لائحہ عمل سے متعلق باضابطہ اعلان متوقع طور پر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت مختلف اہم معاملات پر بھی اظہارِ خیال کریں گے۔

واسع جلیل ماضی میں متحدہ قومی موومنٹ کے اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے رہے ہیں۔ وہ پارٹی کے ترجمان کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ ٹاؤن ناظم کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ اپنی سیاسی زندگی کے دوران انہیں ایم کیو ایم کے تنظیمی اور میڈیا امور میں نمایاں حیثیت حاصل رہی۔

انہوں نے 2018 میں سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے تمام سیاسی سرگرمیوں سے دوری اختیار کر لی تھی تاہم اب ان کی متوقع پریس کانفرنس کو کئی سال بعد پاکستانی سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Posts