پنجاب اور کے پی کے میں بھی عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ پرچار چھٹیوں کا اعلان کردیا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا، پنجاب بھر میں 26 مئی سے 28 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر منگل تا جمعرات کو تعطیلات ہوں گی۔

یادرہے کہ وفاق کی جانب سے تین روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس میں  26 مئی منگل سے جمعرات 28 مئی تک  عید الاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔
ادھر خیبر پختونخوا حکومت نےعید الاضحٰی پر چار تعطیلات کا اعلان کردیا۔

چیف سیکرٹری خیبرپختو نخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عید قربان پر منگل 26 مئی سے جمعہ 29 مئی تک سرکاری تعطیلات ہوں گی، اس دوران سرکاری دفاتر سمیت تمام ادارے بند رہیں گے۔

Related Posts