اس بار شدید ترین سردی آنے والی ہے؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ان خبروں کو سختی سے رد کر دیا ہے کہ اس بار موسمِ سرما انتہائی شدید اور ریکارڈ توڑ ہوگا۔ پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ یہ باتیں بالکل بے بنیاد ہیں اور نہ تو سائنسی بنیادوں پر ٹھیک ہیں اور نہ ہی ہماری تازہ پیش گوئیوں سے مطابقت رکھتی ہیں۔

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دسمبر سے فروری تک چلنے والا سرد موسم بالکل معمول کے قریب یا تھوڑا زیادہ درجہ حرارت لائے گا۔ بارشوں کا امکان بھی عام سے کچھ کم ہے البتہ کچھ علاقوں میں مغربی ہواؤں کی وجہ سے عارضی طور پر ٹھنڈ ضرور پڑ سکتی ہے مگر کوئی غیر معمولی سرد لہر یا شدید برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے۔

عالمی حالات کا کردار

محکمے نے وضاحت کی کہ دنیا بھر میں فی الحال ہلکی لا نینا کی صورتحال ہے جو اس علاقے میں سردیوں کو کمزور اور بارشوں کو کم بناتی ہے اس لیے برفباری اور سردی کی شدت دونوں درمیانی درجے کی رہیں گی۔

عوام کو ہدایات

پی ایم ڈی نے شہریوں سے اپیل کی کہ موسم کی درست معلومات صرف محکمے کی سرکاری ویب سائٹ یا تصدیق شدہ ذرائع سے ہی حاصل کریں۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ جھوٹی افواہیں لوگوں میں بلاوجہ گھبراہٹ اور الجھن پیدا کرتی ہیں۔

Related Posts