امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سانٹیس اسلام مخالف اقدام اٹھاتے ہوئے ریاست میں اسلامی قوانین پر مکمل پابندی عائد کردی جبکہ کئی دہشتگرد گروہوں کے خلاف بھی قانونی سازی کی گئی ہے۔
گورنر فلوریڈا ران ڈی سانٹیس نے HB 1471 پر دستخط کردیئے ہیں جوکہ ایک ایسا قانون ہے جو غیر ملکی اور مذہبی قوانین بشمول شریعت کے اطلاق کے خلاف تحفظات کو مضبوط بناتا ہے اگر وہ آئینی حقوق کی خلاف ورزی کریں جبکہ فلوریڈا میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف نئی حفاظتی تدابیر قائم کرتا ہے۔
گورنر فلوریڈا ران ڈی سانٹیس نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہماری ریاست ایک ہی قانونی نظام کے تحت کام کرے آئین ہی ملک کا بنیادی قانون رہے اور ہم اپنے اداروں کو اُن عناصر سے محفوظ رکھیں جو ہمیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں خصوصاً وہ دہشت گرد تنظیمیں جو ہمارے تعلیمی نظام میں دراندازی اور اسے کمزور کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
گورنر رون ڈی سینٹس نے کہا کہ HB 1471 فلوریڈا میں ان اصولوں کو مزید مضبوط بناتا ہے اور آج اس پر دستخط کرتے ہوئے مجھے فخر ہے۔
فلوریڈا نے اپنے اداروں اور شہریوں کو غیر ملکی اثر و رسوخ اور ابھرتے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مسلسل اقدامات کیے ہیں۔ دسمبر میں گورنر ڈی سینٹس نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت ریاستی اداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے تمام قانونی اقدامات کریں جن میں ممنوعہ فنڈنگ اور دیگر مراعات سے انکار شامل ہے اُن افراد یا اداروں کے لیے جو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرتے ہیں۔
فلوریڈا کا نیا قانون HB 1471 اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ فلوریڈا کی عدالتیں کسی بھی غیر ملکی یا مذہبی قانون کو نافذ یا لاگو نہیں کریں گی اگر اس سے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








