پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 78 ہزار روپے کی سطح پر موجود ہے جوکہ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گی جس کے بعد صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ریٹس جاری کیے جائیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24قیراط کا حامل سونا 4 لاکھ 78 ہزار 762روپے میں خریدا اور بیچا جا رہا ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے نرخ کے مطابق فی تولہ چاندی 7 ہزار 784 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








