پاکستانی روپیہ پھر دباؤ کا شکار؟ کرنسی مارکیٹ سے بڑی خبر سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Rupee gains 22 paisa against dollar in open market
(فوٹو؛ فائل)

ملک بھر میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ نرخ جاری کر دیے گئے ہیں جن کے مطابق امریکی ڈالر سمیت دیگر بڑی کرنسیوں میں معمولی رد و بدل دیکھنے میں آیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.45 روپے میں خریدا جبکہ 280.10 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ یورو کی قیمت 321.03 روپے خرید اور 327.53 روپے فروخت ریکارڈ کی گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 370.17 روپے سے بڑھ کر 377.47 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال 74.30 روپے خرید اور 75.45 روپے فروخت جبکہ یو اے ای درہم 75.95 سے 77.25 روپے کے درمیان ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دیگر کرنسیوں میں کینیڈین ڈالر 198.38 سے 204.15 روپے، آسٹریلین ڈالر 189.60 سے 194.25 روپے جبکہ چینی یوآن 36.65 سے 37.60 روپے میں دستیاب ہے۔ جاپانی ین 1.72 سے 1.81 روپے کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے خرید اور 279.50 روپے فروخت پر مستحکم رہا۔ یورو 321.38 سے 321.96 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 368.40 سے 369.06 روپے کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔

مالیاتی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور مقامی طلب و رسد کے باعث کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے جبکہ آنے والے دنوں میں مزید تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related Posts