پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج بروز اتوار 28 ستمبر 2025 کو ایک تولہ سونا 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے میں موجود ہے اور یہ نرخ آج ہفتہ وار تعطیل کے باعث کل سہہ پہر تک کارآمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن پیر کو نئے ریٹس جاری کرے گی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کر دہ تازہ ترین نرخ کے مطابق ہفتہ 27 ستمبر کو مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک ہزار 900 روپے اضافے سے 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق فی 10 گرام سونا کی قیمت میں 1629 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان کے کاروباری مراکز ہیکرز کے نشانے پر! جانیں وہ حل جو آپ کو ہر خطرے سے بچائے گا
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے دیکھاگیا،آج ایک تولہ چاندی 105 روپے اضافے سے 4 ہزار 704 جبکہ 10 گرام چاندی 90 روپے اضافے سے 4 ہزار 32 روپے کی ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں فی اونس سونا کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک اونس سونا 3 ہزار 759 ڈالر کا ہوگیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








