آپ کا بینک اکاؤنٹ اور ذاتی معلومات خطرے میں؟ جانیں نئے آن لائن فراڈ فشنگ سے بچاؤ کے طریقے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ فشنگ ایک دھوکہ دہی کا ایسا طریقہ ہے جس میں جرائم پیشہ افراد جعلی ای میلز، پیغامات یا ویب سائٹس کے ذریعے صارفین کو گمراہ کر کے ان کی ذاتی اور مالی معلومات چرانے کی کوشش کرتے ہیں۔

فشنگ کیا ہے؟

فشنگ ایک سائبر فراڈ ہے جس میں ملزم جعلی رابطے بنا کر آپ کو دھوکہ دیتا ہے تاکہ آپ اپنی قیمتی معلومات جیسے کہ بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، پاس ورڈز، او ٹی پی (ون ٹائم پاس ورڈ) وغیرہ فراہم کر دیں۔ یہ دھوکہ اتنا چالاکی سے کیا جاتا ہے کہ آپ فوری طور پر عمل کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور بغیر سوچے سمجھے اپنی حساس معلومات شیئر کر دیتے ہیں۔ اکثر فشنگ حملے جعلی ویب سائٹس یا ای میلز کے ذریعے ہوتے ہیں جو بالکل اصلی لگتی ہیں۔

فشنگ سے بچاؤ کے لیے اہم ہدایات؛

کسی بھی مشکوک یا غیر معروف لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

ای میل یا میسج بھیجنے والے کی شناخت کی تصدیق کریں۔

اپنی ذاتی معلومات جیسے پاس ورڈ، او ٹی پی، اور بینک کی تفصیلات کسی کو بھی شیئر نہ کریں۔

مشتبہ پیغامات اور لنکس کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ یہ ادارہ کبھی بھی فون کال یا ای میل کے ذریعے آپ سے ذاتی یا حساس معلومات طلب نہیں کرتا، اس لیے ایسی درخواستوں کو نظر انداز کریں۔

وطن کی مٹی سے دوبارہ جڑنا ہے؟ نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

پی ٹی اے کی جانب سے یہ پیغام عام لوگوں کو سائبر فراڈز اور فشنگ جیسے جرائم سے بچانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے ان احتیاطی تدابیر کو اپنانا ضروری ہے۔

Related Posts