سونے پر چھائی مہنگائی؛ نئی قیمت نے خریداروں کے ہوش اُڑا دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز سرافس ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3,400 روپے مہنگا ہوکر 393,700 روپے تک جا پہنچا جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,915 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 337,514 روپے مقرر ہوئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 63 روپے مہنگی ہو کر 4,595 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,800 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد وہ 390,300 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان جاری ہے جہاں قیمت 34 ڈالر بڑھ کر 3,719 ڈالر فی اونس ہو گئی، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

سونا لاکھوں میں بیچو اور ٹیکس ایک پیسہ نہیں؟ ایف بی آر نے جیولرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی، کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی غیر یقینی حالات سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

Related Posts